Urdu Development Society (Singapore)

 
 
Introduction

UDSS founding father, the late Haji Mohd Anwar Hussain realized that there was a need to conduct classes for the younger generation to preserve the Urdu language in a multi-racial community. His knowledge and love for Urdu language along with a team of dedicated community members, led him to form and institution in Singapore in September 1992 that would provide education and awareness and culture of Urdu language. It was not long after that the Society became affiliated with MOE.

UDSS runs weekend Urdu language classes from Primary 1 to pre-university. The Principal and level coordinator together with the working committee oversee the school’s academic and non-academic areas. Our Teachers are also very dedicated and have received various trainings from the experts. Currently, BTTSAL has arranged for the teachers to undergo training on certificate of performance in coaching conducted by Singapore Polytechnic.

Over the years we have built a strong and friendly relationship with students and parents. The society commenced with 8 students in 1992. Today, the enrolment has increased to 220.

At UDSS students are not only striving for academic excellence but also participate actively in Project based learning. This eventually help students to acquire 21st Century skills like teamwork, problem solving, time management, and communication skills.

At UDSS we aim to provide quality education to our students and hope to be a resource centre for the development of the Urdu language in Singapore.

سنگاپور ایک کثیر النسلی معاشرہ ہے جس میں کئی زبانیں بولی اور پڑھی جاتی ہیں۔

جناب حاجی محمد انور حسین صاحب کو یہ ادراک ہوا کہ اس معاشرے میں حال اور مستقبل کی نسلوں کو اردو زبان اور ثقافت سے واقفیت دلانے کے لیے اردو کی تعلیم دینی چاہیےجس کے لیے ایک باقاعدہ ادارے کی ضرورت ہے،اردو زبان وعلم سے محبت رکھنے والے کچھ معزز ین بھی ان کے ساتھ شامل تھے۔

بلآ خر ستمبر 1992 میں جناب انور حسین صاحب کی قیادت میں "اردو ڈیویلپمنٹ سوسائٹی سنگاپور "کی بنیاد رکھنے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔اس ادارے کا مقصد نہ صرف اردو زبا ن میں تعلیم دینا بلکہ اردو تہذیب و تمدن کے بارے میں معلومات فراہم کرنا بھی تھا ،ان مقاصد کے حصول میں یہ ادارہ پوری طرح کامیاب رہا ہے۔

یو ڈی ایس ایس نے پرائمری 1 سے پری ۔یونیورسٹی تک تعلیم دینی شروع کر دی ۔جلد ہی یہ سوسائٹی ایم او ای سے وابستہ ہو گئی۔ اس سوسائٹی کا آغاز 1992 میں 8 طلبہ سے ہوا تھا ،اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے 220 طلبہ تک پہنچ گئی ہے۔ادارے کی پرنسپل اور لیول کو آرڈینیٹر ور کنگ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر اسکول کے تعلیمی شعبے اور غیر تعلیمی سرگر میوں کی نگرانی کرتی ہیں۔

اردو اسکول کی اساتذہ طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیم و تربیت دینے کے جذے سے سرشار ہیں ۔اس سلسلے میں اساتذہ تعلیمی شعبے کے ماہرین سے تربیت بھی لیتی رہتی ہیں۔جیسے کہ آج کل اساتذہ بی ٹی ٹی ایس اے ایل کے تحت سنگاپور پولی ٹیکنیک کے زیر انتظام " سرٹیفیکیٹ پرفارمنس ان کوچنگ " کے حوالے سے تربیت حاصل کر رہی ہیں۔گذشتہ سالوںمیں ادارے کے تحت طلبہ ،والدین اور اساتذہ کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات قائم ہو چکے ہیں جو مزید بہتر ہوتے رہیں گے۔

یو ڈی ایس ایس میں طلبہ نہ صرف نصابی تعلیم میں شاندار نتائج حاصل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں بلکہ تحقیق اور تحریر کے ذریعے پروجیکٹ ورک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ 21 ویں صدی کے جدید تعلیمی تقاضوںمیں بھی مہارت حاصل کر رہے ہیں ۔پروجیکٹ ورک کرنے کی بدولت طلبہ ٹیم ورک کرنے،مسائل جاننے اور ان کے حل تلاش کرنے ،وقت کے بہتر استعمال اورضرورت کے مطابق ذرائع مواصلات کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

یو ڈی اایس ایس کے تحت ہمارا مقصد ہے کہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت دی جائے اور امید کرتے ہیں کہ یہ ادارہ ہمیشہ سنگاپور میں اردو کی ترقی و ترویج کا مرکز بنا رہے گا